لاہور(خبرنگار) جامعہ اشرفیہ کی تقریب دستاربندی مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی زیر صدارت اور نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید کی زیر نگرانی ہوئی، تقریب سے مفتی محمد تقی عثمانی، قاری محمد حنیف جالندھری، مولانا محمد یوسف خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معاشرہ میں جاکر جوڑ پیدا کرنے والے علماء بنیں توڑ والے نہیں انہوں نے کہا کہ وہ شریعت کے ساتھ ساتھ ملک کے آئین و قانون کی بھی پابند ی کریں، ، انہوں نے کہا کہ دینی مدارس ومساجد اور خانقاہیں اسلام کے قلعے ہیں مولانا محمد یوسف خان نے بڑی تعداد میں طلباء کے نکاح بھی پڑھائے جبکہ نقابت کے فرائض پروفیسر ڈاکٹرمولانا حافظ زاہد علی ملک نے سرانجام دیئے، مولانا حافظ اسعد عبید،مولانا اجود عبید، مولاناحافظ زبیر حسن،مولانا میاں محمد اجمل قادری مولاناسید عبدالخبیر آزاد،مولانا اویس حسن، مولانا سعد بن اسعد، مولاناحافظ حسن اشرفی،مولانا حمادحسن،مولانا قاری احمد میاں تھانوی، مولانا سیدفہیم الحسن،شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن، مولانا اسد اللہ فاروق نقشبندی، مولانا حافظ حسین احمد،صاحبزادہ مولانا احمد علی ثانی،شیخ الحدیث مولانا عبدالقیوم نیازی، مولاناعتیق الرحمن، مولانا خلیل الرحمن حقانی اورمولانا مجیب الرحمن سمیت دیگر علماء واساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقعہ پرشیخ الاسلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے اسلام کی سربلندی، ملک و ملت کی سلامتی،قیام امن،فرقہ واریت کے خاتمہ،اتحاد بین المسلمین کے فروغ،غزہ فلسطین، کشمیر،برما سمیت دیگر مظلوم مسلمانوں کی مدد،حرمین شریفین اور دینی مدارس کی حفاظت کیلئے خصوصی دعا کرائی۔