لودھراں میں انسدادِ پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہو گی۔
لودھراں کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر کا کہنا ہے کہ 5 روزہ انسدادِ پولیو مہم 7 فروری تک جاری رہے گی۔
انہوں نے بتایا کہ اس مہم میں 5 سال سے کم عمر کے 3 لاکھ 85 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے بتایا کہ انسدادِ پولیو مہم کے لیے 1553 ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ پولیو مہم کے لیے 1459 موبائل، 68 فکسڈ اور 26 ٹرانزٹ ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔