صاف شفاف جِلد اور نکھری رنگت ہر کوئی چاہتا ہے، نکھری رنگت اور صاف جِلد نہ صرف خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے بلکہ شخصیت میں بھی اعتماد پیدا کرتی ہے۔
ماہرین جِلدی امراض کے مطابق صاف شفاف جِلد اور نکھری رنگت کے خواہشمند افراد مارکیٹ میں دستیاب کیمیکلز والی مہنگی اور نقصان دہ کریموں کا سہارا لیتے ہیں جس کے سبب ان کی جلد خُشک، کھردی اور پتلی ہو جاتی ہے اور اپنی صحت کھو بیٹھتی ہے، ان رنگ گورا کرنے والی کریموں کے استعمال سے جِلد وقتاً تو گوری ہو جاتی ہے مگر ان کا استعمال چھوڑتے ہی جلد پہلے سے کئی گنا زیادہ خراب اور متعدد شکایات کا شکار ہو جاتی ہے۔
طبی ماہرین کی جانب سے رنگ گورا کرنے والی کریموں کے استعمال کاسختی سے منع کیا جاتا ہے لہٰذا اگر گھر میں موجود قدرتی اشیا کا استعمال رنگ نکھارنے کے لیے کر لیا جائے بغیر کسی نقصان کے رنگت صاف اور جازب نظر بنائی جا سکتی ہے۔
رنگت نکھارنے اور جِلد صاف کرنے کے لیے آسان گھریلو ٹوٹکے مندرجہ ذیل ہیں:
دہی میں ایک چمچ شہد ملا کر چہرے پر لگانے سے رنگت صاف اورنکھر جاتی ہے، دہی اور شہد ملا کر آہستہ سے چہرے اور گردن کی جلد پر لگائیں اور 20 سے 25 منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں۔
رنگ گورا کرنے کے لیے بیسن کا استعمال مفید سمجھا جاتا ہے، بیسن کے اندر بہت سےاہم اجزا موجود ہیں جو چہرے کی جلد کو گورا بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
بیسن کو سے عرق گلاب میں ملا کر گاڑھا سا پیسٹ بنا لیں اور اِسے چہرے اور گردن کی جلد پر لگائیں اور تھوڑی دیر کے لیے چھوڑ دیں، جب سارا پیسٹ خشک ہو جائے تو چہرے کو اچھی طرح ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
دہی کے استعمال کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اِس میں لیسٹک ایسڈ پایا جاتا ہے جو رنگت کو گورا کرنے کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے،صبح منہ دھونے سے پہلے دہی کو اپنے چہرے پر لگائیں اور ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں، جب اچھی طرح سے دہی چہرے اور گردن پر لگ جائے تو تھوڑی دیر لگا رہنے دیں تا کہ لیسٹک ایسڈ اچھی طرح اپنا کام کر سکے۔
15 منٹ کے بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے اچھی طرح دھو لیں ، اِس طریقے کو روزانہ تقریباً ایک سے 2 ماہ تک دہرائیں۔
ہفتہ میں ایک سے دو بار ٹماٹر یا کھیرے کا پیسٹ لگانا بھ مفید ہے۔
بیسن اور لیموں سے ہفتہ میں ایک سے دو بار چہرہ دھونے سے چہرہ صاف اور شاداب رہتا ہے۔
جِلد نکھری اور رنگت صاف رکھنے کے لیے دن میں ایک دو بار عرق گلاب کا اسپرے لازمی کریں۔
جِلد صاف اور نکھارنے کے لیے روزانہ 8-10 گلاس پانی ضرور پئیں، پان ی خون سے زہریلے مادوں کو خضارج کر دیتا ہے جس کے نتیجے میں چہرہ ترو تازہ و شاداب رہتا ہے۔
جدید سائنس نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ چاولوں کا پاؤڈر جلد کی رنگت بہتر بنانے میں معاون ہے، چاؤل کا پاؤڈر قدرتی طور پر جلد کو سورج کی کرنوں سے بچانے میں مدد دیتا ہے، اس کا ماسک بنانے کا طریقہ سادہ سا ہے۔
چاولوں کے پاؤڈر کا فیس ماسک بنانے کے لیے چولوں کے آٹے میں دودھ اور گرم پانی ملائیں، پیسٹ بننے کے بعد چہرے پر لگائیں، 20سے 30 منٹ تک لگا رہنے دیں اور گرم پانی سے دھو لیں۔ یہ عمل 2 سے 3 بار ایک ہفتے میں دہرائیں۔
ٹماٹر میں ایک قدرتی وائٹننگ ایجنٹ پایا جاتا ہے جو جِلد نکارنے کے لیے بہترین ہے، ٹماٹر کا رس جلد کو توانائی فراہم کرتا ہے، ٹماٹر میں وٹامن سی بھی بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔
رنگت نکاھرنے اور جِلد بے داغ بنانے کے لیے ایک چھوٹا ٹماٹر لے کر اسے پیس لیں اور چہرے پر لگائیں، خشک ہونے پر چہرے دھو لیں۔