• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ نعیم الرحمان کی دوحہ میں حماس سربراہ حسن درویش اور خالد مشعل سے ملاقات


امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دوحہ میں حماس کے موجودہ سربراہ حسن درویش اور سابق سربراہ خالد مشعل سمیت دیگر قائدین سے ملاقات کی۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ 15 ماہ تک ثابت قدمی سے مزاحمت کرنے پر اہل غزہ اور حماس کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان کے عوام غزہ کی تعمیر نو میں اپنا فرض ادا کریں گے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ، یحییٰ سنوار اور غزہ کے 60 ہزار شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔ فلسطین مکمل طور پر فلسطینیوں کا ہے۔ 

ملاقات کے بعد حافظ نعیم الرحمٰن نے الخدمت فاؤنڈیشن کو ہدایت کی کہ غزہ متاثرین کیلئے فوری طور پر 10 ہزار خیمے بھیجے جائیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید