کوئٹہ(پ ر) جمعیت نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ‘ جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی مولانا خدائے نذر حاجی عبیداللہ حقانی آغا ابراہیم شاہ،مولانا رحمت اللہ حقانی مولانا محمدابراہیم مولانا عبدالصمد مولوی مولانا اورمولانا شمس اللہ نے کہاہے کہ ملک کو درپیش بحرانوں مہنگائی اور مافیا نے سفید پوش طبقے کو غربت کی لکیر سے نیچے کی دھکیل دیا ہے جس سے عام آدمی کی زندگی اجیرن بن چکی ہے محنت کش طبقے کیلئے 2وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہے رہنماؤںنے کہاکہ کوئٹہ شہرمیں سب من مانے ریٹ پر سامان فروخت کررہے ہیں جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں سرکاری ریٹ پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہیں رہنماؤںنے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور انتظامیہ دکانداروں اور قصائیوں کو سرکاری نرخنامہ کاپابندبنائیں ۔