کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے پنجاب کے 11نئے اسسٹنٹ کمشنرز کی ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارے ملک کو سب سے اچھی سرکاری مشینری کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پنجاب کے 11نئے اسسٹنٹ کمشنرز ملاقات کی وزیراعلیٰ سندھ نے نئے اسسٹنٹ کمشنرز کو سندھ میں خوش آمدید کہا۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق نئے اسسٹنٹ کمشنرز سندھ کے مختلف اضلاع میں زیرِ تربیت پوسٹنگ پر ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلی سندھ نے کہا کہ تربیت کے دوران آپ نے عوام کی خدمت کا تہیہ کرنا ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ امید ہے کہ آپ کی سول سروس میں شمولیت اچھا اضافہ ثابت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ یہ مہارت کا دور ہے، اب سول سروس میں بھی مہارت چاہیے۔