کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ʼʼرپورٹ کارڈʼʼ میں میزبان علینہ فاروق نے سوال اٹھایا کہ قومی اسمبلی میں پیکا ترمیمی بل پیش کیا گیا ہے جس پر پی ایف یو جے نے سخت مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بل کو اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شیئر کرنے کے بجائے براہ راست اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ اس پر تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا کہ پہلے اس کو ماہرین کے پاس بھیجا جاتا پھر اس کو اسمبلی میں لاتے، تجزیہ کار ریما عمر نے کہا کہ اس پر ڈائیلاگ کی بہت ضرورت ہے حکومت کو چاہئے کہ صحافیوں ، سول سوسائٹی سے اس پر ضرور رائے لے،تجزیہ کار عمر چیمہ نے کہا کہ بہت سے قانون میں ابہام یا کمزوری اس لیے رکھی جاتی ہے کہ اسے وقت آنے پر حکومت اپنے تعلقات کی بنیاد پر مثبت یا منفی انداز میں استعمال کرسکے۔