لاہور( نمائندہ جنگ)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کا پہلا ʼʼچیف منسٹر مینارٹی کارڈʼʼ لانچ کرکے ساتھ ہی تعداد50سے 75ہزار کرنے کا اعلان کیاہے۔ایوان اقبال کمپلیکس میں ہندو، سکھ اور کرسچن سمیت دیگر برادری کے مرد وخواتین نے شرکت کی،وزیر اعلیٰ نے اقلیتی مرد وخواتین خواتین کو مینارٹی کارڈ تقسیم کئے،پنجاب میں 50ہزار خاندانوں کو سہ ماہی 10500روپے ملیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اقلیتی برادری کے جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والوں کا راستہ پوری قوت سے روکیں گے، مینارٹی ہمارے لیے سرکا تاج ہیں،پاکستان میں مینارٹی نام رکھ دیا گیا جس میں اتفاق نہیں کرتی۔مینارٹی والے کی یہ پہچان یہ نہیں کہ آپ غیر مسلم ہیں بلکہ آپ کی پہچان سچے اور پکے پاکستانی ہے۔ میرے والد محمد نوازشریف نے ہمیشہ اقلیت کہنے سے منع کیا \