• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر، باپ کی فائرنگ سے جاں بحق لڑکی کی تدفین، واقعہ کا مقدمہ درج

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ملیر میں باپ کی فائرنگ سے جاں بحق لڑکی کی تدفین کر دی گئی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق الفلاح تھانے کی حدود ملیر رفاہ عام سوسائٹی میں باپ کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی لڑکی کو گذشتہ شب الفلاح قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا جبکہ واقعے میں جاں بحق ہونے والے لڑکے کی لاش اس کے کزن نے وصول کر لی اور تدفین کے لیے اندرون سندھ لے گئے ۔ جاں بحق ہونے والے لڑکے کے ورثاء کو نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا۔ الفلاح کے علاقے ملیر رفاہ عام سوسائٹی میں پیر اور منگل کی درمیانی شب تقریباً 4 بجے فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی 18سالہ لڑکی کی لاش اس کے تایا نے چھیپا سردخانے سے وصول کی ۔
اہم خبریں سے مزید