اسلام آباد ( نیوز ایجنسی ) ملک بھرمیں سائبر کرائم میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے اورگزشتہ پانچ سالوں میں ایف آئی اے کو سائبر کرائم کی 6 لاکھ 39 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں، رپورٹ کے مطابق سائبر کرائم میں 7ہزار 20 افراد کو گرفتار، 222مجرمان کو سزائیں ہوئیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی 5 سالہ رپورٹ تیار کی گئی ہے جس کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں ایف آئی اے کو سائبر کرائم کی 6 لاکھ 39 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں، سال 2024 میں سائبر کرائم کیخلاف 1 لاکھ 23 ہزار 893 شکایات ایف آئی اے کو رپورٹ کی گئیں ۔