• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارویجن میڈیا گروپ کا 13 فیصد ملازمین کو نکالنے کا اعلان

اوسلو (اے ایف پی) ناروے اور سویڈن کے بڑے اخبارات کے مالک نارویجن میڈیا گروپ سکبسٹڈ میڈیا نے گزشتہ روز کہا کہ وہ پرنٹ سرکولیشن میں کمی اور اشتہاراتی آمدنی میں جمود کی وجہ سے اپنی افرادی قوت میں 13 فیصد کمی کر رہا ہے۔ اس نے ایک بیان میں کہا کہ گروپ کی طرف سے تقریباً 350 کل وقتی عملے کی ملازمتیں ختم کی جائیں گی، جس کے فی الحال ناروے، سویڈن، فن لینڈ اور پولینڈ میں تقریباً 2,800ملازمین ہیں۔1839میں قائم کئے گئے سکبسٹڈ نارویجن ٹیبلوئڈ ورڈینس گینگ (وی جی) اور اخبار آفٹین پوسٹن کے ساتھ ساتھ سویڈش روزنامہ سوینسکا ڈاگ بلیڈیٹ اور اخبارآفٹن بلیڈیٹ شائع کرتا ہے۔سی ای او سیو جیوک ٹویٹنیس نے کہا کہ ہنرمند ملازمین کو نکالنا آسان فیصلہ نہیں ہے، لیکن معاشی صورتحال کے پیش نظر کوئی متبادل نہیں ہے۔خیال رہے کہ دسمبر میں سیو جیوک ٹویٹنیس نے خبردار کیا تھا کہ تعطل کا شکار اشتہاری محصولات اور ڈیجیٹل سبسکرپشنز، پرنٹ سرکولیشن میں کمی اور بڑھتے ہوئے اخراجات مل کر تنظیم نو کو ضروری بنا رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید