• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرپرسن سینیٹ کمیٹی پلوشہ خان کا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(این این آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کی چیئرپرسن سینیٹر پلوشہ خان نے اپنا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف کیا ہے۔بدھ کو سینٹ قائمہ کمیٹی میں سینیٹر پلوشہ خان نے بتایا کہ میرا ڈیٹا چوری کیا گیا اور مجھے مالی نقصان پہنچایا گیا، میں نے ڈیٹا چوری کی درخواست ایف آئی اے کو دے دی ہے۔سینیٹر پلوشہ خان نے بتایا کہ میں نے ایک ایپ سے بچوں کیلئے سامان منگوایا تھا جس پر میرا ڈیٹا چوری کرلیا گیا۔اجلاس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے ڈیٹا پروٹیکشن بل پرعوامی سماعت کا فیصلہ بھی کیاجبکہ پرائیویٹ ممبر بل کے معاملے پر سینیٹر افنان اللہ نے احتجاج کیا۔سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ میرے بلز منظور نہ ہوں تو کوئی بھی بل منظور نہیں ہونا چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید