کراچی (جنگ نیوز) متنازع پیکا کو مزید سخت بنانے کی ایک اور کوشش ہورہی ہے، حکومتی ترجیحات بھی کمال ہیں۔ دوسری طرف زیادتی کے مجرم کو موت یا 25 سال قید سے کم سزا نہ ہو، اس حوالے سے اہم ترامیم ہونے جارہی ہیں اور امام، شان یا بابر؟۔ چیمپئنز ٹرافی کیلئے اوپنرز کے آپشن پر غور اب تک کیا جارہا ہے۔ اِن تمام موضوعات کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں زیر بحث لایا جائے گا۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح9بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔