پیرس ( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) مشتعل افغانی نوجوان نے چاقو سے حملہ کرکے بچے سمیت دو افراد کو ہلاک کردیا ، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمنی کے شہر اسکافنبرگ کے پارک میں ایک چاقو سے مسلح مشتبہ نوجوان نے حملہ کرکے دو افراد جن میں ایک بچہ شامل ہے کو موت کے گھاٹ اتار دیا، مقامی پولیس کی تصدیق کے مطابق ایک پارک میں چاقو حملہ میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ، پولیس نے مشتبہ نوجوان کو گرفتار کر لیاجو افغان شہری ہے اور اس کی عمر 28 سال ہے، تفتیش کے بعد پتہ چلے گا کہ گرفتار شخص ملوث ہے ۔