کراچی (اسٹاف رپورٹر)عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 4250 روپے فی تولہ کے اضافے سے 2 لاکھ 87 ہزار 450 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 3642 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 46 ہزار 440 روپے ہو گئی ہے جبکہ 59 روپے فی تولہ کے اضافے سے چاندی کی قیمت 3372 ڈالر سے بڑھ کر 3431 ڈالر فی تولہ پر پہنچ گئی ہے۔