• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

30 اپریل کو واشنگٹن میں پاکستان کاکس کانفرنس منعقد کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی اور کانگریس مین جیک برگمین سے ملاقات کی، پاکستانی کاکس کے ممبر تھامس رچرڈ سوازی اور کو چیئر جیک برگمین سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکا تعلقات سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی اور 30 اپریل کو واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی کاکس کانفرنس منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا، ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید