اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔بدھ کو ایکس پر ا پنی پوسٹ میں وزیراعظم نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے اس مشکل گھڑی میں انڈونیشیا کےصدر پرابووو سوبیانتو ،متاثرین کے اہل خانہ اور انڈونیشیا کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس قدرتی آفت سے پیدا ہونے والی صورتحال سے ہمت اور حوصلے کے ساتھ نمٹنے کیلئے ہم انڈونیشیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔