• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک معافی مانگے، پھر اسٹار لنک کے لائسنس کا سوچا جائے، قائمہ کمیٹی

اسلام آباد (ساجد چوہدری) چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو اسٹار لنک کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نئی اسپیس ریگولیٹری باڈی کی منظوری پر سٹار لنک کو لائسنس دینگے، اسٹار لنک کی درخواست وزارت آئی ٹی کو سکیورٹی کلیئرنس کیلئے بھیجی تھی اب یہ کیس نئی ریگولیٹری باڈی کے پاس ہے۔ کمیٹی ارکان نے ایلون مسک کے بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایلون مسک نے پاکستان کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی، کیا کوئی کمپنی جو پاکستان میں بزنس کرنا چاہتی ہے وہ ایسا کرسکتی ہے۔ ایلون مسک پہلے معافی مانگیں، پھر لائسنس کا سوچا جائے۔ قائمہ کمیٹی نے اسپیس ریگولیٹری اتھارٹی حکام سے آئندہ اجلاس میں سٹار لنک کے معاملے پر بریفنگ مانگ لی۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن سینیٹر پلوشہ خان کی زیرصدارت ہوا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان میں پہلے اسپیس پالیسی پر کام نہیں ہوا تھا، 2023 میں نیشنل اسپیس پالیسی منظور کی گئی، اسپیس پالیسی کی منظوری کے بعد رولز کی منظوری دی گئی۔
اہم خبریں سے مزید