لاہور (نمائندہ جنگ)سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) ارشاد حسن خان نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے کہ انھوں نے سابق امریکی صدر بل کلنٹن سے واش روم ہال بات چیت کی جس میں یقین دلایا کہ نواز شریف کو پھانسی نہیں دی جائیگی اپنے بیان میں جسٹس(ر) ارشاد حسن خان نے کہا کہ ڈاکٹر نسیم اشرف کے مبینہ انکشافات فسانہ ہے نہ کہ حقیقت ، یہ خبر بے بنیا د ہے، جب کھانےکی میز پر بات ہوسکتی تھی تو واش روم میں جاکر ایسی بات کرنیکا کوئی جواز نہیں بنتا ،کھانے کی میز پر کلنٹن سے ذاتی نوعیت کی گفتگوضرور ہوئی جس میں نواز شریف کی سزا کا تذکرہ تک نہیں ہوا،سابق چیف جسٹس پاکستان نے مزید کہا کہ ڈاکٹر نسیم اشرف کے مبینہ انکشافات فسانہ ہے نہ کہ حقیقت،بل کلنٹن واش روم گئے تو میں بھی اپنی ضرورت کے تحت وہاں گیا ، راستے میں یا واش روم ہال میں کوئی بات نہیں ہوئی۔