اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرزنارتھ ایس ایم نبیل نے نئے ٹیکس قانون میں جائیداد کی خریداری سے متعلق تجویزکی مخالفت کرتےہوئے کہا ہے کہ اس قانون سے وزیر اعظم کا کنسٹرکشن پیکیج متاثر ہوگا۔ ایف بی آر کےقانون سے پراپرٹی سیکٹر کا پیکیج متاثر ہوسکتا ہے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس ختم کیے جائیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے ٹیکس قانون سے پراپرٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری رک جائے گی سرمایہ پاکستان سے باہر چلا جائے گا ۔