اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) جونیئر بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے افسران کی گریڈ 17سے 18میں ترقی کیلئے ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا 23 جنوری کو طلب کیا گیا اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سروس، پولیس ، او ایم جی افسروں کو گریڈ 18میں ترقی کیلئے اجلاس اب 29جنوری بروز بدھ، صبح 10 بجے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں منعقد ہو گا، اس سے قبل ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس 23 جنوری کو صبح 10 بجے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں طلب کیا گیا تھا۔