کراچی (نیوز ڈیسک) پی آئی اے روز ویلٹ ہوٹل کے معاہدے کو نشانہ بنانے والے بھارتی نژاد وویک رامسوامی ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے چند گھنٹے بعد ہی نئے تشکیل شدہ محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE) سے فارغ کر دیئے گئے۔ واضح رہے کہ نیو یارک شہر میں پی آئی اے کی ملکیت والے روز ویلٹ ہوٹل اور امریکی انتظامیہ کے درمیان معاہدے پر وویک رامسوامی نے شدید تنقید کی تھی۔