• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای وی ٹیکسیز، 200 کلومیٹر سفر 1,800 روپے میں طے ہوگا، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر وصوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے ای وی ٹیکسیز کی پہلی کھیپ آئندہ ماہ فروری تک شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ ان ٹیکسیز کے ذریعے مسافر 200 کلو میٹر کا سفر محض 1,800 روپے میں کر سکیں گے۔ سینئر وزیر اور صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے متعلقہ محکموں کو ای وی چارجنگ اسٹیشنز سمیت ضروری بنیادی ڈھانچے کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کے احکامات بھی دے دیے۔ حکومت سندھ کی جانب سے ای وی ٹیکسی سروس شروع کرنے کے لئے کوششیں مزید تیز کردی گئیں اور محکمہ ٹرانسپورٹ نے 24 گھنٹوں کے دوران ایک اور اجلاس سندھ سیکریٹریٹ منعقد کیا، جس کی صدارت وزیر ٹرانسپورٹ اور وزیر توانائی نے مشترکہ طور پر کی،جب کہ سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقی نجم شاہ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید