• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی خان میں ایک اور پولیو کیس کی تصدیق

پشاور (نمائندہ جنگ) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد نے 2025 کے پہلے پولیو کیس کی تصدیق کردی۔ ڈبلیو پی وی ٹائپ ون کیس ڈیرہ اسماعیل خان سے رپورٹ کیا گیا ہے۔ ڈی آئی خان خیبر پختونخوا کے ان اضلاع میں سے ایک ہے جہاں 2024 میں پولیو کے 11کیسز تھے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ سال ملک بھر سے 73کیسز رپورٹ ہوئے تھے جن میں سے 27کا تعلق بلوچستان سے، 22 کا خیبر پختونخوا، 22 کا سندھ، اور ایک ایک کا تعلق پنجاب اور اسلام آباد سے تھا۔متاثرہ بچے کا تعلق یونین کونسل لچرہ سے اور عمر تین سال نو مہینے ہے، بچہ تھیلیسیمیا کا بھی شکار ہے۔سال کی پہلی پولیو ویکسینیشن مہم 3 سے 9فروری تک ملک بھر میں چلائی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید