• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی اراکین کی تنخواہ میں 200 فیصد تک اضافے کی تجویز

اسلام آباد(آئی این پی ) قومی اسمبلی اراکین کی تنخواہ میں 200فیصد تک اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے ، اراکین موجودہ تنخواہ 1لاکھ 68ہزار کے قریب ہے،بل قومی اسمبلی اورسینیٹ سے منظوری کیلئے مشاورت کرلی ،حکومتی و اپوزیشن ارکان میں اتفاق ،۔

تفصیل کے مطابق وفاقی حکومت نے اراکین قومی اسمبلی اورسینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا،۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی سے اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور کروایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اراکین قومی اسمبلی کی موجودہ تنخواہ 1لاکھ 68ہزارکے لگ بھگ ہے اور قومی اسمبلی اراکین کی تنخواہ میں 200فیصد تک اضافے کی تجویز ہے۔ 

ذرائع نے کہا کہ تنخواہوں اضافے کابل قومی اسمبلی اورسینیٹ سے منظوری کیلئے مشاورت کرلی گئی، تمام اتحادی اور اپوزیشن جماعتیں تنخواہ بڑھانے کے حق میں ہیں۔

اہم خبریں سے مزید