اسلام آباد (این این آئی)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز ( پیکا) ترمیمی بل کو دھوکا قرار دے دیا۔ایک بیان میں پی ایف یوجے کی جانب سے پیکا ایکٹ 2016میں ترامیم کی مذمت کی گئی ہے۔پی ایف یو جے نے کہاکہ پیکا ایکٹ میں یہ ترامیم وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کی جانب سے دھوکا ہے ۔پی ایف یوجے نے بتایاکہ پیکا ایکٹ میں ترامیم غیر ضروری اور آئین کی روح کے خلاف ہیں، یہ ترامیم ملک میں میڈیا، سوشل میڈیا اور صحافتی برادری کو دبانے کی دانستہ کوشش ہیں۔