اسلام آبا د ( آن لائن )وفاقی حکومت نے بجلی صارفین پر ایک ارب 68 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی‘سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مالی ضروریات کی درخواست نیپرا میں جمع کر دی جس پر سماعت 29جنوری کو ہوگی ‘ صارفین سے فی یونٹ ایک روپے 59 پیسے وصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے‘درخواست مالی سال 2024 - 25 کے لیے جمع کی گئی ہے‘ درخواست میں ملازمین کے قرض‘نئی بھرتیاںاور لیگل چارجز شامل ہے‘درخواست میں ایڈمنسٹریٹر کاسٹ، دفتری آپریشن کاسٹ وغیرہ شامل ہے ۔