• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان

اسلام آباد(آئی این پی )ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ ادارے کی بندش کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، اسٹورز کھلے ہیں صارفین کا رمضان پیکیج بھی زیر غور ہے، بندش نہیں ہوئی ابھی صرف کمیٹی قائم ہوئی ہے۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ کمیٹی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز، ملازمین، رمضان ریلیف پیکیج اور اثاثہ جات کے متعلق تفصیلی رپورٹ مرتب کریگی، رپورٹ کو منظوری کیلئے وزیراعظم پاکستان کے سامنے پیش کیا جائبگا اسکے بعد اسکا فیصلہ ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے تمام اسٹورز کھلے ہیں اور صارفین کو معیاری اشیائے خوردونوش رعایتی نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہیں، رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت سبسڈائزڈ اشیا کی فراہمی بھی زیر غور ہے جو بہت جلد منظور ہو جائے گی عوام بغیر کسی دقت کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر معیاری خریداری کیلئے تشریف لائیں۔
اہم خبریں سے مزید