• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عازمین حج کو گھر سے گھر تک سہولتوں کی فراہمی کیلئے پالیسی تشکیل

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو گھر سے گھر تک سہولیات کی فراہمی اور مناسک حج کی ادائیگی کے لئے ایک نئی پالیسی تشکیل دی ہے جس کے تحت عازمین کے لئے پاکستان سے ہی سرکاری ناظمین مقرر کئے جائیں گے۔ وزارت مذہبی امورکے ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر600 ناظمین مقرر ہوں گے۔ 150عازمین پر ایک ناظم گھر سے گھر تک اپنے گروپ کی مدد اور سہولیات کی فراہمی کے لئے خدمات سرانجام دے گا۔ تمام عازمین اپنے گروپ ناظم کی قیادت میں ہوائی اڈے پر جمع ہوں گے۔ ناظم پاکستان سے روانگی اور واپسی تک پورے گروپ کا نگران ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید