• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صارم کے قتل کی تحقیقات جاری، مشتبہ افراد کے ڈی این اے نمونے لیب بھجوا دیئے

( اسٹاف رپورٹر )نارتھ کراچی میں 7سالہ بچے صارم کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔پولیس نے زیر حراست 5 مشتبہ افراد کے ڈی این اے نمونے کراچی یونیورسٹی کی لیب کو بھجوا دیے گئے ہیں۔تحقیقاتی ٹیم نے ابتدائی پوسٹ مارٹم سے متعلق ڈاکٹرز سے ملاقات کی جس میں ابتدائی پوسٹ مارٹم اور شواہد کے حوالے سے ڈاکٹرز کی رائے لی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے ڈی این اے نمونوں کی رپورٹس اور پولیس سرجن کی کیمیکل رپورٹس کا انتظار ہے۔ڈی این اے رپورٹس اور کیمیکل ایگزامن رپورٹ آنے کے بعد تفتیش میں پیشرفت ہوگی۔پولیس نے کہا کہ کیمیکل ایگزامن رپورٹ آنے کے بعد حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی پولیس کو موصول ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی آئی جی ویسٹ نے صارم کیس کی تفتیش کے لیے 4 رکنی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم قائم کی تھی۔دوسری جانب ملزمان کی عدم گرفتاری پر صارف کے اہل خانہ نے بدھ کو احتجاج کیا۔ احتجاج رہائشی فلیٹس کے باہر کیا گیا جس میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ صارم کو انصاف دیا جائے اور قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید