کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج، اہم سیکٹرز میں فروخت کےدباو سے مارکیٹ میں مندی کی بڑی لہر،کے ایس ای100انڈیکس میں 1599پوائنٹس کی کمی،ایک لاکھ 15 اور 14 ہزار کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہی،67.62فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں 213 ارب 52 کروڑ 50 لاکھ روپے کی کمی، کاروباری حجم بھی 3.08فیصد کم رہا، بدھ کو بھی مارکیٹ میں ٹریدنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے بعد انڈیکس میں 214 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم بعد ازاں انرجی ،آئل اینڈ گیس، بینکنگ اور فرٹیلائزر سیکٹرز میں بھاری فروخت کے رحجان سے صورتحال تبدیل ہو ئی اور مندی کی بڑی لہر سے انڈیکس 1683پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 15 اور 14 ہزار کی حد سے بھی نیچے آگیا ، تاہم اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 1598.82 پوائنٹس کی کمی سے 115042.25پوائنٹس سے کم ہو کر 113443.43 پوائنٹس پر آکر بند ہوا، کے ایس ای 30انڈیکس بھی 564.27پوائنٹس کی کمی سے 36199.59 پوائنٹس سے کم ہو کر 35635.31 پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 1072.79 پوائنٹس گھٹ جانے کے بعد 71419.59پوائنٹس سے کم ہو کر 70346.80 پوائنٹس پر آگیا، مارکیٹ میں مجموعی طور پر 454 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا،93کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ ،307کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی اور 54 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 213 ارب 52 کروڑ 50 لاکھ 7 ہزار روپے کی کمی سے 14001 ارب 97 کروڑ 82 لاکھ 67 ہزار روپے ہو گئی۔