• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹی اور اس کے دوست کو کیوں قتل کیا؟ قاتل باپ نے وجہ بتادی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملیر رفاع عام میں غیرت کے نام پر بیٹی اور اس کے دوست کو قتل کرنے والے باپ نے اہم انکشاف کرتے ہوئے قتل کی وجہ بتادی، گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ مقتول علی کو کئی بار اپنی بیٹی سے ملنے کا منع کیا لیکن نہ مانا، جس پر انتہائی اقدام اٹھانا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر رفاععام سوسائٹی میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی کے قتل کے معاملے پر گرفتار ملزم نے اہم انکشاف کئے۔ مقتول علی کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔مقتول علی کے اہلخانہ نے بتایا کہ بیٹا روزگار کے لئے کراچی آیا تھا اور شادی ہال میں کام کرتا تھا، سوشل میڈیا کی پوسٹ کے ذریعے واقعے کا عمل ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ مقتول علی کو اپنی کئی بار بیٹی سے ملنے کا منع کیا لیکن نہ مانا، جس پر انتہائی اقدام اٹھانا پڑا۔دوسری جانب پولیس نے گولیوں کے خول اوراسلحہ فارنزک کیلئے بھیج دیئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید