اسلام آباد (نمائندہ جنگ)قومی اسمبلی کے اجلاس میں بایولوجیکل اور زہریلے ہتھیاروں کے خلاف بل منظور کرلیا گیا،مکمل پابندی عائد ، استعمال کرنے پر سزائے موت، عمر قید اور ایک کروڑ جرمانہ ، قانون کے تحت پاکستان میں بائیولوجیکل ہتھیاروں پر مکمل پابندی ہوگی، بایو ویپن استعمال کرنے پر سزائے موت، عمر قید اور ایک کروڑ جرمانہ ہو گا۔ تیاری کیلئے براہ راست یا بالواسطہ تکنیکی، مالی، لاجسٹک یا کوئی دوسری مدد فراہم کرنے پر 25سال قید اور ایک کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔