• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوالوں کے جوابات نہ دینے پر اسپیکر قومی اسمبلی وزارت داخلہ پر برہم

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وقفہ سوالات کے دوران وزارت داخلہ کے سوالات کے جوابات نہ آنے پر اسپیکر سر دار ایاز صا دق نے برہمی کا اظہار کیا۔ شر میلا فاروقی کی جواب میں غلطی کی نشاندہی ،یہ کلیریککل غلطی ہے،پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر درشن کی معذرت کر لی سپیکر افسر کو سیشن تک واپس نہ جانے کا حکم ، وزیر داخلہ کو بھی ڈھونڈ کر لایا جا ئے، نبیل گبول کی درخواست کردی ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو کے سوال کا جواب نہ آنے پر سپیکر نے پوچھا کہ وزارت داخلہ کے افسر بتائیں کہ جواب کیوں نہیں آیا۔ سپیکر نے پوچھا کہ وزارت داخلہ کے کون افسر گیلری میں بیٹھے ہیں؟ایک افسر نے ہاتھ بلند کیا کہ وہ سی ڈی اے کے ڈی جی ایڈمن ہیں۔ سپیکر نے کہا کہ وزارت داخلہ کے افسر کہاں ہیں۔ سیکرٹری داخلہ کو بلایا جا ئے ۔
اہم خبریں سے مزید