اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سی ڈی اے ممبران کے ریڈار میں آگیا ،تمام ممبران سی ڈی اے کے خلاف یک زبان ہوگئےکیا آپ سب سی ڈی اے سے خوش ہیں ؟ سپیکر کا ایوان سے سوال؛ جواب میں ممبران کے نو نو کے نعرے . اسپیکر نے کہا کہ ایم این اے ہاسٹل /پارلیمنٹ لاجز بارے شکایات، پارلیمنٹ سب کو فنڈز د یتی ہے،ہمارے لئے فنڈز نہیں ہیں ؟ ۔عالیہ کا مران کے سوال پر پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر درشن نے کہا کہ سی ڈی اے نے پار لیمنٹ لاجز اور ایم این اے ہاسٹل کا پرانا سامان 50لاکھ روپے میں نیلام کر دیا ہے۔سپیکر نے کہا کہ اب بھی ڈھیر لگاہوا ہے۔ رانا مبشر خان نے کہا کہ وہ ایم این اے ہاسٹل میں رہتے ہیں،ہمار کوئی پر سان حال نہیں ، گیس نہیں آتی،مینٹی ننس نہیں کراکر دیتے،صفائی نہیں ، سی ڈی اے والے کہتے ہیں فنڈز نہیں ہیں۔