• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ایچ کیو حملہ کیس، مزید چار گواہان کے بیان قلمبند، سماعت 25 جنوری تک ملتوی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید چار گواہان کا بیان قلمبند کر کے سماعت پچیس جنوری تک ملتوی کر دی جبکہ لائسنس معطلی کے باوجود وکالت نامہ داخل کرنے پر وکیل صفائی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا، 9مئی واقعات کے بعد راولپنڈی کے تھانہ آر اے بازار میں درج جی ایچ کیو حملہ کیس کی گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں سماعت کے موقع پر استغاثہ نے چار پولیس ملازمین سب انسپکٹر محمد شہزاد، ہیڈ کانسٹیبل عمران اختر اور کانسٹیبل زبیر احمد صدیقی ومحمد انوار خان کے بیانات قلمبند کروائے تھے۔
اہم خبریں سے مزید