اسلام آ باد (رانا غلام قادر )صدر مملکت آصف علی زدرداری نے سینئر بیورو کریٹ اور اکانومسٹ گروپ کے گریڈ اکیس کے افسر اور جوائنٹ چیف اکانومسٹ رائے ناصر علی خان کی اپیل منظور کرتے ہوئے ان کی سزا ختم کرتے ہوئے تمام الزامات سے بری کردیا ہے۔ صدر مملکت کے سیکرٹری محمد شکیل ملک نے وزیر اعظم کے سیکرٹری کو صدر مملکت کے فیصلہ سے آ گاہ کردیا ۔ رائے ناصر علی خان کو وزیر اعظم کی منظوری سے 27نومبر2023کو معمولی سزا سینشور (Censure) دی گئی تھی اور ایک سالانہ ترقی روک لی گئی تھی۔صدر مملکت نے فیصلہ میںلکھا ہے کہ کیس کے حقائق کے مطا بق مذکورہ افسر پر لگائے گئے الزامات ثابت نہیں ہوئےلہذا صدر مملکت نے رائے ناصر علی خان کی اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں تمام الزامات سے بری قرار دیا ہے اور ان کے خلاف سول سرونٹس رولز2020کے تحت انضباطی کار روائی کو بند کیا جاتا ہے۔