• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر سائیکل سوار وں کی ڈولفن ٹیم پر مبینہ فائرنگ، ایک گرفتار

ملتان ( سٹاف رپورٹر)مشکوک موٹرسائیکل سوار ملزمان کی ڈولفن ٹیم پر مبینہ فائرنگ،تعاقب پر ایک گرفتار، دوسرا فرار،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے گرڈ سٹیشن کے قریب ڈولفن ٹیم نے ناکہ لگایا ہواتھا کہ مشکوک موٹرسائیکل سوار افراد کو روکا جو رکنے کی بجائے بھاگ گئے ،تعاقب کیا گیاتو ملزمان نے ٹیم پر مبینہ فائرنگ شروع کردی اور کچھ فاصلے پر جاکر موٹرسائیکل پھینک کر فرار ہونے لگے تو ایک کو پسٹل سمیت گرفتار کرلیا جب کہ ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، واقعے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر گرفتار ملزم اور موٹرسائیکل کو تھانہ منتقل کردیا اور فرار ساتھی کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید