• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونا دگنا کرنے کا جھانسہ دیکر نوسرباز عورتیں 20تولہ طلائی زیورات لے اڑیں

ملتان(سٹاف رپورٹر ) سونا دگنا کرنے کا جھانسہ دیکر نوسرباز عورتیں 20تولہ طلائی زیورات لے اڑیں ، پولیس نے اطلاع پر تفتیش کا سلسلہ شروع کردیا ،قطب پور پولیس کو شیخ کالونی نزد ٹمبر مارکیٹ سے محمد عمر نے اطلاع دی کہ میں گھر سے باہر گیا ہواتھا اور میری بیوی اور والدہ گھر موجود تھیں کہ اچانک دو برقع پوش عورتیں گھر داخل ہوئیں اور فیملی کوسونا دگنا کرنے کا جھانسہ دیکر نوسربازی کرتے ہوئے 20تولہ طلائی زیورات لیکر فرار ہوگئیں، واقعے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر وقوعہ کی بابت تفتیش کا سلسلہ شروع کردیا ۔
ملتان سے مزید