اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے اداروں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کا ٹاسک دیدیا گیا ہے، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کی خصوصی ہدایت پرآئندہ مالیسال کے بجٹ کی تیاری کے حوالے سے گزشتہ روز وزارت میں اجلاس ہوا ، اجلاس میں وزارت کے سینئر افسران اورذیلی اداروں کے حکام نے شرکت کی، اجلاس میں تمام اداروں کو تیزی سے بجٹ کی تیاری پہ کام کا ٹاسک دے دیا گیا۔