امریکا میں غیر قانونی تارکینِ وطن کو پکڑ کر ان کے ملک بدر کرنا شروع کر دیا گیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے کے 3 بعد غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکی حکام نے 538 غیر قانونی تارکینِ وطن کو گرفتار کیا ہے جبکہ سیکڑوں کو فوجی طیارے کے ذریعے ملک بدر کیا گیا ہے۔
کیرولین لیویٹ کے مطابق پکڑے گئے غیر قانونی تارکینِ وطن میں مجرم، ایک مشتبہ دہشت گرد، گینگ کے اراکین اور کئی جنسی جرائم کے مرتکب افراد شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کئی غیر قانونی تارکینِ وطن مجرموں کو فوجی طیاروں کے ذریعے ملک بدر بھی کیا گیا ہے۔
کیرولین لیویٹ کے مطابق تاریخ کا سب سے بڑا ملک بدری کا آپریشن جاری ہے، جو وعدے کیے گئے وہ پورے بھی کیے گئے۔