• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے فیصلوں کی خبریں دینے والی خود خبروں میں کیوں؟

کیرولین لیویٹ— فائل فوٹو
کیرولین لیویٹ— فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلوں سے متعلق امریکا سمیت دنیا بھر کو آگاہ کرنے والی وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ ان دنوں خود خبروں میں ہیں۔

دنیا بھر میں لوگ وائٹ ہاؤس کی نوجوان پریس سیکریٹری کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ میں شامل وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ کی عمر 27 سال ہے اور امریکا کی تاریخ میں یہ کم عمر ترین پریس سیکریٹری ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرولین لیویٹ 1998ء میں امریکی ریاست نیو ہیمپشائر میں پیدا ہوئی تھیں، وہ کاروباری خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور اپنے خاندان کے ساتھ ہی انہوں نے اپنا کیریئر شروع کیا۔

بعد ازاں انہوں نے 2019ء میں کالج سے سیاست اور کمیونیکیشن میں ڈگری حاصل کی۔

کیرولین لیویٹ نے 2016ء میں ہوئے الیکشن کے دوران امریکی نیوز چینل میں بھی کام کیا۔

وائٹ ہاؤس کی نوجوان پریس سیکریٹری شادی شدہ اور ایک بیٹی کی ماں بھی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید