اسرائیل نے پیر کی ڈیڈ لائن کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی تعیناتی برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم آفس نے معاہدے پر مکمل عمل درآمد نہ ہونے کا دعویٰ کر دیا ہے۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم آفس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کا انخلاء علاقے میں لبنانی فوج کی تعیناتی اور معاہدے پر عمل درآمد پر منحصر ہے۔
معاہدے کے مطابق لبنان کے جنوبی علاقے سے پیر کی صبح 4 بجے تک حزب اللّٰہ کے جنگجو اور اسرائیلی فوج کا انخلاء ہونا ہے اور لبنانی فوج کی تعیناتی ہونی ہے۔
دوسری جانب اقوامِ متحدہ نے یمن میں عملے کے اراکین کو حراست میں لینے پر حوثیوں کے زیرِ اثر علاقوں میں اپنی سرگرمیاں معطل کر دیں۔