• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی رقاصہ کی ناک پر سانپ نے کاٹ لیا

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

سانپ کے ساتھ تصویر کھنچوانا روسی رقاصہ کو مہنگا پڑ گیا، سانپ نے خاتون کی ناک پر کاٹ لیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر روسی رقاصہ نے سانپ کے ساتھ پوز دیتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے، جو وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خاتون پُر اعتماد انداز میں سانپ کو پکڑے ہوئے دکھائی دی، اس دوران جیسے ہی وہ سانپ کو اپنے چہرے کے قریب لائی سانپ نے اچانک اس کی ناک پر کاٹ لیا۔

خوش قسمتی سے سانپ زہریلا نہیں تھا، جس کی وجہ سے خاتون کو سنگین نقصان نہیں پہنچا، صرف ناک پر معمولی زخم آیا ہے۔

اس حوالے سے رقاصہ نے بعد ازاں ایک اور پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اب پہلے سے بہتر ہیں اور ان کی ناک پر معمولی زخم آیا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید