• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجل علی بہت اچھی بچی تھی بس بیٹے کے نصیب میں نہیں تھی: والدہ فیروز خان

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز 

فلم و ٹی وی کے اداکار فیروز خان کی والدہ نے اپنے بیٹے کے ماضی میں اداکارہ سجل علی کے ساتھ رومانوی تعلق کی تصدیق کی ہے۔

حال ہی میں فیروز خان کی والدہ صوفیا ملک نے آن لائن ایک پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دیا ہے۔

فیروز خان کی والدہ نے جہاں اپنی اور بچوں اداکارہ حمیمہ ملک اور فیروز خان کی نجی زندگی سے متعلق متعدد سوالات کے جواب دیے وہیں کچھ انکشافات بھی کیے۔

اداکارہ حمیمہ ملک کے بھارت میں متنازع اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے پر صوفیا ملک نے کہا کہ اداکار اداکار ہوتا ہے، اسے وہی کرنا ہوتا ہے جس قسم کا اسے کردار دیا جاتا ہے، اس پر میں نے کبھی بات نہیں کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ لوگ باتیں کرتے ہیں اور یہ باتیں سننا اچھا نہیں لگتا مگر میں نے کبھی اپنے بچوں کے پروجیکٹس پر بات نہیں کی، انہیں وہی کرنا ہوتا ہے جو کام انہیں ملتا ہے۔

بیٹے سے متعلق بات کرتے ہوئے صوفیا ملک نے اس بات کی تصدیق کی کہ فیروز خان دل کے بہت اچھے اور بہت نرم دل، نرم مزاج ہیں مگر غصے کے بھی بہت تیز ہیں۔

صوفیا ملک نے بیٹے کی سابقہ شادی سے متعلق بھی بات کی۔

اُنہوں نے بیٹے کی جانب سے سابقہ بہو علیزا سلطان پر تشدد کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اونچی آواز میں بولنا تشدد نہیں کہلاتا ہے۔

فیروز خان کی والدہ نے مزید کہا کہ مرد کبھی کبھار اونچا بول سکتا ہے، عورت کو برداشت کر لینا چاہیے، فیروز خان بہت اچھا جان نچھاور کرنے والا شوہر تھا، بس جو نصیب میں لکھا تھا ہو گیا۔

صوفیا ملک نے بیٹے اور سجل علی میں ماضی میں رشتے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سجل علی بہت اچھی بچی تھی، مجھے بہت پیاری لگتی تھی، وہ اچھی بچی ہے بس فیروز خان کے نصیب میں نہیں تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید