پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ، اداکار فیروز خان کی بہن حمیمہ ملک نے بھائی کے غصے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
حمیمہ ملک اور فیروز خان کا ایک پرانا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں یہ دونوں بہن بھائی ایک دوسرے کے متعلق پوچھے جانے والے سوالات کے جواب دے رہے ہیں۔
اس پرانے ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شو کے میزبان احسن خان حمیمہ سے پوچھتے ہیں کہ جب فیروز خان جذباتی ہوتے ہیں تو کیا کرتے ہیں۔
شو کے اس سیگمنٹ میں حمیمہ کو فیروز خان بن کر جواب دینا تھا۔
حمیمہ بطور فیروز خان جواب دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ جب میں جذباتی ہوتا ہوں تو چیختا چلّاتا ہوں۔
واضح رہے کہ فیروز خان کی اہلیہ علیزے سلطان کی جانب سے عدالت میں خود پر ہونے والے جسمانی تشدد شواہد پیش کر دیے گئے ہیں جس کے بعد یہ شواہد سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہیں۔
علیزے کی جانب سے سامنے لائے گئے شواہد پر فیروز خان سمیت اُن کی بہنیں بھی سخت تنقید کی زد میں ہیں۔