تاج محل میں شہنشاہِ ہند شاہجہاں کا عرس منانے پر ہندو مہاسبھا نے محکمۂ آثارِ قدیمہ کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر آگرہ میں واقع تاریخی عجوبے تاج محل میں شاہجہاں کے عرس کی تقریبات منائی گئیں جس کے خلاف ہندو انتہا پسند تنظیم ہندو مہاسبھا کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
احتجاج کے دوران ہندو مہاسبھا کے کارکنوں نے آگرہ مال روڈ پر آثارِ قدیمہ کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش بھی کی۔
اس سال مغل شہنشاہ شاہجہاں کا 370 ویں عرس کی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں، جو 28 جنوری تک جاری رہیں گی۔
عرس کے آخری دن حسبِ روایت مزار پر 1640 میٹر لمبی چادر بھی چڑھائی جائے گی۔
یاد دلاتے چلیں ہندو مہاسبھا ہر سال شاہجہاں کے عرس کے موقع پر احتجاج کرتی ہے۔