حماس کی جانب سے رہائی ملنے کے موقع پر اسرائیلی مغوی خواتین ہنستی مسکراتی نظر آئیں، انہوں نے مجمع کی طرف دیکھ کر ہاتھ بھی ہلائے جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔
حماس نے غزہ شہر کے فلسطین اسکوائر میں 4 اسرائیلی مغوی خواتین کو ریڈ کراس کے حوالے کیا، اس موقع پر ان کی حالت کافی اچھی لگ رہی تھی، وہ اپنے ہمراہ بیگ لیے ہوئے مسکراتے ہوئے مجمع کی طرف ہاتھ ہلاتی اور فتح کے نشان بناتے دیکھی گئیں۔
اسرائیلی خواتین کی رہائی کے بدلے 200 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ غزہ کے فلسطین اسکوائر میں حماس نے ہزاروں لوگوں کی موجودگی اسرائیلی یرغمالی خواتین کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔
اس موقع پر فلسطین اسکوائر میں ہزاروں افراد موجود تھے، جبکہ نظم و ضبط کا مکمل کنٹرول سیکڑوں فلسطینی مزاحمت کاروں نے سنبھالا ہوا تھا۔