دہری شہریت رکھنے والے ایف بی آر افسران کی تفصیلات طلب کر لی گئیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
ڈی جیز اور چیف کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ دہری شہریت کے حام افسروں کی فیملی سمیت تفصیلات دی جائیں۔
ایف بی آر کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام افسران کی تفصیلات ایک ہفتے میں جمع کرائی جائیں، دہری شہریت والے افسر کا نام، عہدہ، گریڈ اور ملازمت میں شمولیت کی تاریخ بھی دی جائے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دہری شہریت پیدائشی ہے یا بعد میں لی گئی، یہ بھی بتایا جائے۔
ایف بی آر کے نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دوسری شہریت بعد میں لی گئی تو اس کی بھی تاریخ بتائیں۔