برسات کا موسم جہاں تازہ ہوا اور ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ آتا ہے، وہیں نمی کی زیادتی بالوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ اس موسم میں بالوں میں خشکی اور الجھاؤ کے ساتھ انکے ٹوٹنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے انہیں کھلا چھوڑنا یا مختلف ہیئر اسٹائل بنانا مشکل ہو جاتا ہے۔
خراب ہوتے بالوں کو کچھ مختصر وقت دینے سے آپ انہیں دوبارہ ناصرف صحت مند بناسکتے ہیں بلکہ انکا ٹوٹنا بھی کم کرسکتے ہیں۔
بالوں کی دیکھ بھال میں تیل کا کردار
ایک محقق کے مطابق ’بالوں کے تیل کا باقاعدہ استعمال سب سے مؤثر، سستا اور دیرپا حل ہے جو خراب بالوں کو دوبارہ صحتمند بنانے میں مدد کرتا ہے۔ ہفتے میں 1 سے 2 بار بالوں میں تیل لگانا عادت بنالیں اور تیل لگانے کے بعد کم از کم 30 منٹ تک اسے بالوں میں رہنے دیں تاکہ یہ گہرائی تک جذب ہو سکے۔‘
محقق کا مزید کہنا ہے کہ بازار میں مختلف اقسام کے تیل موجود ہیں لیکن صحیح تیل کا انتخاب بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’ناریل کے تیل کو بالوں کےلیے بہت مفید سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ بالوں کی گہرائی تک پہنچ کر انہیں نرم اور چمکدار بناتا ہے جبکہ ایلوویرا بالوں کی مجموعی صحت کو بہتر کرتا ہے۔ ان دونوں کے ملاپ سے بالوں کی غذائیت میں اضافہ ہوتا ہے، جس سے الجھاؤ ختم ہو جاتا ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ مون سون کے موسم میں باقاعدگی سے بالوں میں تیل لگانے سے ناصرف آپ کے بال صحت مند رہیں گے بلکہ آپ اپنے بالوں کو مختلف اسٹائل میں آرام سے بنا بھی سکیں گے۔
نوٹ: یہ مضمون صرف معلوماتی مقصد کےلیے ہے جو طبی مشورے کا متبادل نہیں۔ اپنے کسی بھی مسئلے کے درست تشخیص اور اسکے علاج کےلیے اپنے معاون سے رجوع کریں۔